پہلے میچ میں بنگلہ دیش فاتح

آخری وقت اشاعت:  جمعـء 30 نومبر 2012 ,‭ 11:45 GMT 16:45 PST

بنگلہ دیش کی جانب سے تمیم اقبال اور ناصر حسین نے نصف سنچریاں بنائیں

بنگلہ دیش کے شہر کھلنا میں کھیلے جانے والے پہلے ایک روزہ میچ میں بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیز کو سات وکٹوں سے شکست دے کر پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔ بنگلہ دیش نے دو سو رنز کا مطلوبہ ہدف چالیس اعشاریہ تین اووروں میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

کلِک میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

بنگلہ دیش کی جانب سے تمیم اقبال اور ناصر حسین نے نصف سنچریاں بنائیں۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے سنیل نارائن ، ڈیرن سامی اور رسل نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیلصہ کیا۔ ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم چھیالیس اعشاریہ پانچ اووروں میں ایک سو ننانوے رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے سنیل نارائن نے چھتیس اور گرس گیل نے پینتیس رنز بنائے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے سوہاگ غازی نے چار اور عبدالزاق کی تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بنگلہ دیش کے سوہاگ غازی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔