پرتھ ٹیسٹ: جنوبی افریقہ کی برتری 292 رنز

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 1 دسمبر 2012 ,‭ 02:55 GMT 07:55 PST

جمعہ کو شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا

جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کھیل کے اختتام پر دوسری اننگز میں دو وکٹوں کے نقصان پر دو سو تیس رنز بنا لیے۔

جنوبی افریقہ کو آسٹریلیا کے خلاف دو سو بانوے رنز کی برتری حاصل ہے اور دوسری اننگز میں اس کی آٹھ وکٹیں باقی ہیں۔

دوسرے دن کھیل کے اختتام پر ہاشم آملہ اور کیلس کریز پر موجود تھے اور انہوں نے بالترتیب ننانوے اور سترہ رنز بنائے تھے۔

کلِک میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

اس سے پہلے آسٹریلیا کی ٹیم پہلی اننگز میں ایک سو تریسٹھ رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

آسٹریلیا کی جانب سے میتھیوز ویڈ نے اڑسٹھ اور ہیسٹنگز نے بتیس رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کی طرح آسٹریلیا کا آغاز بھی اچھا نہ تھا اور صرف اٹھارہ رنز کے مجموعی سکور پر اس کے دو کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈیل سٹین نے چار جبکہ رابن پیٹرسن نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے جنوبی افریقہ کی ٹیم پہلی اننگز میں دو سو پچیس رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

جنوبی افریقہ کے بلے باز آسٹریلوی بالروں کی عمدہ بالنگ کا مقابلہ نہ کر سکے اور ان کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈوپلیسس نےذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا، انہوں نے اٹھہتر رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن لیون نے تین جبکہ سٹارک اور جانسن نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جمعہ کو شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان موجودہ سیریز کے پہلے دو میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گئے تھے۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔