محمد آصف سنوکر کے عالمی چیمپیئن بن گئے

آخری وقت اشاعت:  اتوار 2 دسمبر 2012 ,‭ 17:13 GMT 22:13 PST

سنہ دو ہزار تین کے بعد محمد آصف سنوکر کے عالمی کپ کے فائنل میں پہنچنے والے پہلے پاکستانی ہیں

بلغاریہ کے شہر صوفیہ میں سنوکر کی عالمی چیمپیئن شپ کے فائنل میں پاکستان کے محمد آصف انگلینڈ کےگیری ول سن کو شکست دے کر عالمی چیمپیئن بن گئے ہیں۔

عالمی سنوکر چیمپیئن شپ کے لیے محمد آصف اور گیر ولسن کے درمیان سخت مقابلہ ہوا۔

فائنل میں محمد آصف نے 8-10 فریم سے کامیاب ہو گئے۔

اس سے پہلے جاری عالمی سنوکر چیمپیئن شپ میں محمد آصف نے سنیچر کو سیمی فائنل میں مالٹا کے ایلکس بورگ کو شکست دی۔

محمد آصف نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے بیسٹ آف تھرٹین فریمز پر مشتمل مقابلے میں ایک کے مقابلے میں سات فریمز سے کامیابی حاصل کی۔

واضح رہے کہ سنہ دو ہزار تین کے بعد محمد آصف سنوکر کے عالمی کپ کے فائنل میں پہنچنے والے پہلے پاکستانی ہیں۔

محمد آصف دوسرے پاکستانی ہیں جو سنوکر کے عالمی چیمپیئین بنے ہیں۔

ان سے قبل پاکستان کے محمد یوسف سنہ انیس سو چورانوے میں سنوکر کا عالمی کپ جیت چکے ہیں جبکہ سنہ دو ہزار تین میں صالح محمد فائنل میں بھارت کے پنکج ایڈوانی کے مقابلے میں ہار گئے تھے۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔