چیمپیئنز ٹرافی: پاکستان نے بیلجیم کو ہرا دیا

آخری وقت اشاعت:  اتوار 2 دسمبر 2012 ,‭ 07:14 GMT 12:14 PST

پاکستان کی جانب سے محمد حسیم نے اپنی ٹیم کی جانب سے پہلا گول کیا

آسٹریلیا میں جاری چیمپیئنز ٹرافی کے دوسرے دن کھیلے جانے والے پہلے میچ میں پاکستان نے بیلجیم کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔

اتوار کو گروپ بی کے دوسرے میچ میں پاکستان کی جانب سے محمد حسیم نے کھیل کے چھپن ویں منٹ میں اپنی ٹیم کی جانب سے پہلا گول کیا۔

پاکستان کی جانب سے دوسرا گول شفقت رسول نے میچ ختم ہونے سے کچھ دیر قبل کیا۔

دوسری جانب چیمپیئنز ٹرافی کے گروپ اے کے ایک میچ انگلینڈ نے جرمنی کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے اپ سیٹ شکست دی۔

میچ کے پہلے ہاف میں انگلینڈ کو جرمنی پر ایک کے مقابلے میں تین گول سے برتری حاصل تھی۔

دوسرے ہاف میں انگلینڈ نے چوتھا گول کر کے مقابلہ چار ایک سے جیت لیا۔

ادھر اتوار کو کھیلے جانے والے تیسرے میچ آسٹریلیا اور ہالینڈ کا مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔

میچ کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہی تھیں۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔