کولکتہ ٹیسٹ: پہلا دن انگلش بالرز کے نام

آخری وقت اشاعت:  بدھ 5 دسمبر 2012 ,‭ 11:51 GMT 16:51 PST

بھارت اور انگلینڈ کے مابین تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے

بھارت کے شہر کولکتہ میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کھیل کے اختتام پر بھارت نے انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں سات وکٹوں کے نقصان پر دو سو تہتر رنز بنا لیے۔

پہلے دن کھیل کے اختتام پر مہندر سنگھ دھونی اور ظہیر خان کریز پر موجود تھے اور دونوں نے بالترتیب بائیس اور صفر رنز بنائے تھے۔

بدھ کو شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

کلِک میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

بھارت کی جانب سے گوتم گمبھیر اور وریندر سہواگ نے اننگز کا آغاز کیا۔

بھارت کی جانب سے سچن تیندولکر نے چھہتر جبکہ گوتم گمبھیر نے ساٹھ رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن نے تین، مونٹی پانیسر نے دو اور گراہم سوان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

بھارت اور انگلینڈ کے مابین تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔

بھارت نے احمد آباد میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو نو وکٹوں سے شکست دی تھی۔

انگلینڈ نے ممبئی میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میں بھارت کو دس وکٹوں سے ہرا کر سیریز برابر کر دی تھی۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔