میر پور: بنگلہ دیش کو شکست، سیریز برابر

آخری وقت اشاعت:  جمعـء 7 دسمبر 2012 ,‭ 14:08 GMT 19:08 PST

ویسٹ انڈیز کے کپتان ڈیرن سامی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا

میر پور میں کھیلے جانے والے چوتھے ایک روزہ میچ میں ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو پچھہتر رنز سے شکست دے کر پانچ ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز دو دو سے برابر کر دی۔

بنگلہ دیش کی پوری ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں ایک سو چھتیس رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

بنگلہ دیش کی جانب سے تمیم اقبال اور انعام الحق نے اننگز کا آغاز کیا۔

کلِک میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

ویسٹ انڈیز کی طرح بنگلہ دیش کا آغاز بھی تباہ کن تھا اور صرف تیرہ رنز کے مجموعی سکور پر اس کے پانچ کھلاڑی آؤٹ ہو گئے۔

اس موقع پر محمود اللہ اور مشفکر رحیم نے چھٹی وکٹ کے لیے چوہتر رنز کی شراکت قائم کر کے اپنی ٹیم کو مشکل سے نکالنے کی کوشش کی۔

بنگلہ دیش کی جانب سے محمود اللہ نے چھپن اور مشکفر رحیم نے ستائیس رنز بنائے۔

بنگلہ دیش کے آٹھ بلے بازوں کا سکور دوہرہ ہندسے تک نہ پہنچ سکا۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے ڈیرن سامی نے تین، روچ نے دو جبکہ سنیل نائران نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے پہلے ویسٹ انڈیر نے مقررہ پچاس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر دو سو گیارہ رنز بنائے تھے۔

ویسٹ انڈیر کی جانب کرس گیل اور کیرون پاول نے اننگز کا آغاز کیا۔

ویسٹ انڈیز کا آغاز اچھا نہ تھا اور صرف اناسی رنز کے مجموعی سکور پر اس کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔

ویسٹ انڈیر کی جانب سے کپتان ڈیرن سامی نے پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے ناقابلِ شکست ساٹھ رنز بنائے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے محمود اللہ نے تین، عبدالزاق نے دو اور محمد سنی نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جمعے کو شروع ہونے والے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔

ویسٹ انڈیز کے کپتان ڈیرن سامی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔