بی پی ایل: شکیب سب سے مہنگے کھلاڑی

آخری وقت اشاعت:  جمعـء 21 دسمبر 2012 ,‭ 00:10 GMT 05:10 PST

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے دوسرے سال کھلاڑیوں کی نیلامی میں بنگلہ دیش ہی کے شکیب الحسن سب سے مہنگے کھلاڑی رہے

انہیں ڈھاکہ گلیڈی ایٹرز نے ساڑھے تین لاکھ ڈالرز سے زیادہ میں خریدا۔

پاکستانی کھلاڑیوں میں سب سے زیادہ رقم عمران نذیر کے لیے ادا کی گئی جن کی خدمات چٹاگانگ کنگز نے دو لاکھ اسّی ہزار ڈالرز میں حاصل کیں۔

گزشتہ سال اس نیلامی میں سرفہرست رہنے والے پاکستان کے مشہور آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی بولی ڈھائی لاکھ ڈالرز لگی۔ گزشتہ نیلامی میں شاہد آفریدی کو چھ لاکھ ڈالرز سے زیادہ میں خریدا گیا تھا۔

اس سال نیلامی میں تقریباً ڈیڑھ سو غیر ملکی کھلاڑیوں کی نیلامی کی گئی۔

بنگلہ دیشی کھلاڑی ناصر حسین دو لاکھ آٹھ ہزار ڈالر میں نیلام ہوئے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ پچھلے سال وہ وہ دو لاکھ میں نیلام ہوئے تھے اور ان کو ابھی تک رقم نہیں دی گئی۔

انہوں نے کہا ’اگر میں دو ٹکا میں بھی نیلام ہوتا ہوں تو برائے مہربانی مجھے دو ٹکا ہی دیں ایک ٹکا نہیں۔‘

بنگلہ دیش کے تمیم اقبال بھی شکیب ہی کی ٹیم میں ہوتے لیکن ان کے لیے ڈھاکہ اور راج شاہی دونوں ہی ٹیموں نے 165000 ڈالرز کی بولی لگائی۔

تمیم کس ٹیم میں جائیں گے اس کا فیصلہ ٹاس کر کے کیا گیا اور راج شاہی نے یہ ٹاس جیتا۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔