’پیٹرسن کو نیا کنٹریکٹ دیا جائے گا‘

آخری وقت اشاعت:  جمعرات 20 دسمبر 2012 ,‭ 14:15 GMT 19:15 PST

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اینڈی فلاورنے کہا ہے کہ کیون پیٹرسن کو نیا کنٹریکٹ جائے گا۔

کیون پیٹرسن کے پاس انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ کی جانب سے دیا جانے والا چار ماہ کا کنٹریکٹ ہے اور اس سے پہلے انہیں بھارت کے خلاف کھیلی جانے والی کرکٹ سیریز کے لیے ابتدائی طور پر منتخب نہیں کیا گیا تھا۔

اینڈی فلاور کے مطابق کیون پیٹرسن کو کنٹریکٹ دیے جانے کے حوالے سے کوئی مسئلہ نہیں ہو گا، پیٹرسن نے ہر طرح سے بہترین طرِز عمل کا مظاہرہ کیا ہے۔

کیون پیٹرسن نے بھارت کے خلاف کرکٹ سیریز میں حصہ لینے کے لیے انگلش بورڈ کے ساتھ رواں برس ستمبر میں چار ماہ کےکنٹریکٹ کی حامی بھری تھی۔

انگلینڈ نے بھارت کو اٹھائیس برس کے طویل انتظار کے بعد بھارتی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز میں شکست دی ہے۔

انگلینڈ نے آخری مرتبہ سنہ انیس سو چوراسی اور پچاسی میں بھارت میں ٹیسٹ سیریز میں کامیابی حاصل کی تھی۔

واضح رہے کہ کیون پیٹرسن کو اشتعال انگیز پیغامات بھیجنے پر کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اینڈریو سٹراس سے معافی مانگنی پڑی تھی، یہ پیغامات انہوں نےجنوبی افریقہ کی ٹیم کے کھلاڑیوں کو اپنی ٹیم اور بالخصوص کپتان اینڈریو سٹراس کے بارے میں اشتعال انگیز ٹیکسٹ پیغامات بھیجے تھے اور اس کے بعد انہیں ٹیم سے نکال دیا تھا۔

تاہم بعد میں انگلش کرکٹ بورڈ نے قبول کیا تھا کہ پیغامات مذمتی نہیں تھے اور کیون پیٹرسن کو چار ماہ کا کنٹریکٹ دیا گیا تھا۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔