’یونائیٹڈ کے خلاف گول کی خوشی نہیں مناؤں گا‘

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 22 دسمبر 2012 ,‭ 00:33 GMT 05:33 PST

ان دونوں ٹیموں کے مابین میچ کی وجہ ہی سے رونالڈو 2009 کے بعد پہلی بار اولڈ ٹریفرڈ جائیں گے

فٹبال کلب ریال میڈرڈ کے فارورڈ کرسٹیانو رونالڈو نے کہا ہے کہ وہ برطانوی فٹ بال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کے خلاف گول کر کے خوشی نہیں منائیں گے۔

چیمپیئنز لیگ کے میچ میں ریال میڈرڈ کا مقابلہ مانچسٹر یونائیٹڈ سے ہو گا۔ ان دونوں ٹیموں کے مابین پہلا میچ تیرہ فروری کو اور دوسرا اولڈ ٹریفرڈ میں پانچ مارچ کو ہو گا۔

رونالڈو نے سپین کے ایک اخبار کو انٹرویو میں کہا ’اگر میں نے گول کیا تو میں خوشی نہیں مناؤں گا۔ میں مانچسٹر یونائیٹڈ کا شکر گزار ہوں کہ اس کلب کی وجہ ہی سے میں ریال میڈرڈ کی طرف سے کھیل رہا ہوں۔ اس کلب کے بغیر میں وہ کھلاڑی نہ ہوتا جو میں آج ہوں۔‘

ان دونوں ٹیموں کے مابین میچ کی وجہ ہی سے رونالڈو 2009 کے بعد پہلی بار اولڈ ٹریفرڈ جائیں گے۔ یاد رہے کہ جون 2009 میں ریال میڈرڈ نے رونالڈو کو اسّی ملین ڈالر میں مانچسٹر یونائیٹڈ سے خریدا تھا۔

رونالڈو 2003 میں سپورٹنگ لسبن سے مانچسٹر یونائیٹڈ میں آئے تھے۔ اس دوران اس ٹیم نے تین پریمیئر لیگ، ایک چیمپیئن لیگ، ایف اے کپ اور دو لیگ کپ جیتے۔

انٹرویو میں رونالڈو نے کہا ’میں مینیجر سر ایلکس فرگوسن سے ملاقات بھی کروں گا اور میں فرگوسن اور مانچسٹر یونائیٹڈ کو بہت یاد کرتا ہوں۔‘

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔