سعید اجمل ہیمشائرکاؤنٹی میں شامل

آخری وقت اشاعت:  جمعـء 21 دسمبر 2012 ,‭ 17:56 GMT 22:56 PST

سعید اجمل سنہ دو ہزار گیارہ میں ووسٹر شائر کی جانب سے کھیل چکے ہیں

انگلش کرکٹ کاؤنٹی ہیمشائر نے اعلان کیا ہے کہ کاؤنٹی نے پاکستانی آف سپن بالر سعید اجمل کو سنہ دو ہزار تیرہ کے سیزن کے آخری حصے میں شمولیت کے لیےسائن کرلیا ہے۔

پینتیس سالہ سعید اجمل سنہ دو ہزار تیرہ میں اگست سے نومبر کے دوران آسٹریلوی کھلاڑی جارج بیلی کی جگہ لیں گے۔

واضح رہے کہ جارج بیلی اس عرصے کے دوران انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں مصروف ہوں گے۔

سعید اجمل سنہ دو ہزار گیارہ میں ووسٹر شائر کی جانب سے کھیل چکے ہیں۔

سیعد اجمل کا انگلش کاؤنٹی ووسٹر شائر میں اپنی شرکت کے بارے میں کہنا تھا کہ انہیں انگلینڈ میں کرکٹ کھیلنا ہمیشہ سے بہت پسند ہے اور وہ آئیندہ بھی کاؤنٹی میچوں میں اپنی عمدہ کارکردگی دکھانے کے لیے تیار ہیں۔

ادھر ہیمشائر کاؤنٹی کےمینیجر جائلز وائٹ نے پاکستانی بالر کی کاؤنٹی میں شمولیت کے بارے میں کہا کہ سیعد اجمل کرکٹ کی تینوں اقسام میں دنیا کے بہترین بالر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سعید اجمل کی ہیمشائر کاؤنٹی میں شمولیت سے کاؤنٹی کے سکواڈ میں مزید بہتری آئے گی۔

پاکستانی بالر سعید اجمل نے رواں برس کے آغاز میں انگلینڈ کے خلاف متحدہ عرب امارات میں کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز چوبیس وکٹوں حاصل کی تھیں۔

تین ٹیسٹوں کی سیریز میں پاکستان نےانگلینڈ کو تین صفر سے ہرا کر شاندار فتح حاصل کی تھی۔

سیعد اجمل نے سنہ دو ہزار گیارہ میں ووسٹر شائر کاؤنٹی کی جانب سے کھیلتے ہوئے تین فرسٹ کلاس میچوں میں سترہ جبکہ آٹھ ٹی ٹوئنٹی میچوں میں سولہ وکٹیں حاصل کی تھیں۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔