’پاکستان کو سچن کی کمی محسوس ہوگی‘

آخری وقت اشاعت:  اتوار 23 دسمبر 2012 ,‭ 16:27 GMT 21:27 PST
سچن

سچن نے تیئیس سال ون ڈے میچز کھیلے۔

بھارت کے معروف کرکٹر سچن تندولکر کے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر پاکستان کی ٹیم نے کہا کہ ان کی کمی محسوس کی جائے گی۔

پاکستانی ٹیم کے کپتان نے محمد حفیظ نے کہا کہ یہ کرکٹ کے لیے دکھ کی گھڑی ہے۔

محمد حفیظ نے کہا کہ ’سچن کی کمی کرکٹ کھیلنے والی تمام ٹیموں کو محسوس ہوگی جس میں پاکستان بھی شامل ہے۔‘

اتوار کو جنوبی بھارت کے شہر بنگلور کے چنّا سوامی سٹیڈیم میں نیٹ پریکٹس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا: ’ہم سب سچن کی صرف تعریف ہی کر سکتے ہیں۔ ہم نے کئی دفعہ ان کی بلے بازی دیکھی جس میں انہیں کافی جارحانہ انداز میں بالروں پر حاوی ہوکر کھیلتے ہوئے دیکھا، یہ ایک افسوسناک گھڑی ہے لیکن ہم ان کے اچھے مستقبل کی تمنا کرتے ہیں۔‘

ادھر ٹیم کے فاسٹ بولر عمرگل اور سہیل تنویر نے بھی سچن کی بے حد تعریف کی۔

گیند باؤنڈري سے باہر

"ایک بولر کے طور پر سچن کو ہم اس طرح سے یاد کرتے ہیں کہ وہ ہمیں غلطی کا کوئی موقع نہیں دیتے تھے۔ اگر آپ ذرا سا بھی چوکے تو گیند باؤنڈري سے باہر جاتی تھی۔ وہ ایک عظیم کھلاڑی ہیں اور وہ ابھی ٹیسٹ کھیلتے رہیں گے یہ خوشی کی بات ہے"

تنویر نے کہا: ’ایک بولر کے طور پر سچن کو ہم اس طرح سے یاد کرتے ہیں کہ وہ ہمیں غلطی کا کوئی موقع نہیں دیتے تھے۔ اگر آپ ذرا سا بھی چوکے تو گیند باؤنڈري سے باہر جاتی تھی۔ وہ ایک عظیم کھلاڑی ہیں اور وہ ابھی ٹیسٹ کھیلتے رہیں گے یہ خوشی کی بات ہے۔‘

تنویر نے کہا کہ سچن نے ون ڈے سے ریٹائر ہونے کے لیے صحیح وقت کا انتخاب کیا ہے۔

انھوں نے کہا: ’چاہے کوئی کتنا بھی بڑا کھلاڑی یا سٹار کیوں نہ ہو، اس کا ایک نہ ایک دن وقت آتا ہے اور سچن کے لیے یہی صحیح وقت ہے۔‘

پاکستان کے فاسٹ بولر عمر گل نے کہا: ’سچن کا وکٹ میرے لیے سب سے قیمتی وکٹ ہوتا تھا۔ ان کی بلے بازی کے شیدائی نہ صرف بھارت میں بلکہ پاکستان میں بھی ہیں۔‘

سب سے آخر میں ٹیم کے نوجوان بلے باز عمر امین نے جو کہا اس سچن سے بہت سے بھارتی مداح بھی اتفاق رکھتے ہیں۔ امین نے کہا: ’اگر کرکٹ ایک مذہب ہے تو سچن بھگوان ہے۔‘

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔