میلبرن ٹیسٹ: آسٹریلیا کی برتری 284 رنز

آخری وقت اشاعت:  جمعرات 27 دسمبر 2012 ,‭ 07:14 GMT 12:14 PST
کلارک

کلارک نے چودہ چوکوں کی مدد سے ایک سو چھ رنز بنائے

میلبرن ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پرآسٹریلیا نے سری لنکا کے خلاف آٹھ وکٹوں کے نقصان پر چار سو چالیس رنز سکور بنا لیے۔

دوسرے روز کے اختتام پر جانسن 73 اور لائن صفر پر کھیل رہے تھے۔

آسٹریلیا کو سری لنکا کے خـلاف دو سو چوراسی رنز کی برتری حاصل ہے اور پہلی اننگز میں اس کی دو وکٹیں باقی ہیں۔

آسٹریلیا نے دوسرے روز کے کھیل کا آغاز تین وکٹ پر ایک سو پچاس رنز سے کیا۔

آل راؤنڈر شین واٹسن تیرہ اور کپتان مائیکل کلارک بیس رنز پر کھیلنے آئے۔

سری لنکا کو پہلی کامیابی اس وقت ملی جب کپتان کلارک ایک سو چھ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے چودہ چوکے مارے۔

شین واٹسن بھی اس کے بعد جلد ہی 83 رنز بنا کر پراساد کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلوی کھلاڑی ویڈ اچھا کھیل پیش نہ کر سکے اور ایک رن بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔

آؤٹ ہونے والے اگلے کھلاڑی مائیکل ہسی تھے جو 38 رنز بنا کر دلشان کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔ سڈل تیرہ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

سری لنکا کی جانب سے پراساد نے تین، ارنگا نے دو اور میتھیوز اور دلشان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ٹیسٹ میچ کے پہلے روز سری لنکا کی پوری ٹیم صرف ایک سو چھپّن رن بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔