مائیک ہسی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 29 دسمبر 2012 ,‭ 16:11 GMT 21:11 PST

آسٹریلیا کے بلے باز مائیک ہسی نے کرکٹ کی تمام اقسام سے ریٹائر ہونے کا اعلان کر دیا۔

سینتیس سالہ مائیک ہسی کا سری لنکا کے خلاف آئندہ ہفتےشروع ہونے والا ٹیسٹ ان کے کیرئیر کا آخری ٹیسٹ ہو گا۔

مائیک ہسی اپنے ملک کی جانب سے اب تک اٹھہتر ٹیسٹ، ایک سو پچاسی ایک روزہ اور اڑتیس ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل چکے ہیں۔

اپنی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے ہسی کا کہنا تھا کہ وہ جانتے ہیں کہ وہ صحیح وقت پر یہ فیصلہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ’میں اپنے بچوں کو یہ بتانے کے لیے کہ میں آئندہ آسٹریلیا کی جانب سے کہیں بھی کرکٹ کھیلنے کے لیے نہیں جاؤں گا بہت بے چین ہوں۔‘

کرکٹ کی دنیا میں ’مسٹر کرکٹ‘ کے نام سے جانے والے والے ہسی چھٹے ایسے آسٹریلوی کھلاڑی ہیں جن کے ٹیسٹ کیرئیر کی بیٹنگ اوسط اکاون اعشاریہ پانچ دو رہی ہے۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف نومبر سنہ دو ہزار پانچ میں اپنے ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز کرنے والے ہسی نے چھ ہزار ایک سو تراسی رنز بنا چکے ہیں۔

ہسی نے ایک روزہ میچوں میں اڑتالیس اعشاریہ ایک پانچ کی اوسط سے پانچ ہزار چار سو بیالیس رنز بنائے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں برس آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ اور بریٹ لی کی ریٹائرمنٹ کے بعد ہسی تیسرے کھلاڑی ہیں جنہوں نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔