کولکتہ میں پاکستان کی پچاسی رنز سے جیت

آخری وقت اشاعت:  جمعرات 3 جنوری 2013 ,‭ 14:13 GMT 19:13 PST

ویرات کوہلی چھ رنز بنا کر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے

پاکستان نے کولکتہ میں دوسرے ایک روزہ کرکٹ میچ میں بھارت کو پچاسی رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز جیت لی ہے۔

اس سے پہلے پاکستان نے سال دو ہزار پانچ میں بھارت کو چھ میچوں کی سیریز میں چار دو سے شکست دی تھی۔

جمعرات کو کولکتہ میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے بھارت کو فتح کے لیے دو سو اکیاون رنز کا ہدف فراہم کیا اور جواب میں بھارت کی ٹیم ایک سو پینسٹھ رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

کلِک میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

پاکستان کے بلے باز ناصر جمشید ایک سو چھ رنز سکور کرنے پر مین آف دی میچ کے حق دار ٹھہرے۔

اس سے پہلے چنئی میں کھیلے جانے والے پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے بھارت کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کی تھی۔

بھارت کی جانب سے کپتان دھونی چون رنز بنا کر سب سے نمایاں بلے باز رہے۔

پاکستان کی جانب سے سعید اجمل اور جنید خان نے تین تین، عمر گل نے دو، محمد حفیظ اور شعیب ملک نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستانی ٹیم پانچ سال کے طویل عرصے کے بعد بھارت کا دورہ کر رہی ہے اور اس ون ڈے سیریز سے قبل دونوں ٹیموں کے مابین دو میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی گئی تھی جو ایک ایک سے برابر رہی تھی۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔