سڈنی: آسٹریلیا نے تین صفر سے سیریز جیت لی

آخری وقت اشاعت:  اتوار 6 جنوری 2013 ,‭ 17:33 GMT 22:33 PST

آسٹریلیا کی جانب سے اپنے کیریئر کا آخری ٹیسٹ کھیلنے والے مائیکل ہسی نے ناقابلِ شکست ستائیس رنز بنائے

آسٹریلیا نے سڈنی میں کھیلے جانے واے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں سری لنکا کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز تین صفر سے جیت لی۔

آسٹریلیا نے ایک سو اکتالیس رنز کا ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

کلِک میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

آسٹریلیا کی جانب سے ایڈ کوون نے دوسری اننگز میں چھتیس جبکہ فلپ ہیوز نے چونتیس رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے اپنے کیریئر کا آخری ٹیسٹ میچ کھیلنے والے مائیکل ہسی نے ناقابلِ شکست ستائیس رنز بنائے۔

سری لنکا کی جانب سے دوسری اننگز میں ہیراتھ نے تین جبکہ دلشان اور لکمال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے پہلے سری لنکا کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں دو سو اٹھہتر رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

سری لنکا کی جانب سے دوسری اننگز میں کارونرتنے نے پچاسی اور جے وردھنے نے ساٹھ رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے دوسری اننگز میں جیکسن برڈ اور مچل جانسن نے تین تین جبکہ سٹارک، سڈل اور نیتھن لیون نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے آسٹریلیا نے میچ کے تیسرے روز چار سو بتیس رنز کے مجموعی سکور پر پہلی اننگز ڈیکلیئر کر دی تھی۔

آسٹریلیا کی اننگز کی خاص بات وکٹ کیپر میتھیو ویڈ کی عمدہ سینچری تھی جنہوں نے 101 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

اس سے پہلے سری لنکا کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں دو سو چورانوے رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

سری لنکا کی جانب سے تھریمان نے سب سے زیادہ اکیانوے جبکہ کپتان مہیلا جے وردھنے نے بھہتر رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے جیکسن برڈ نے چار اور مچل سٹارک نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

آسٹریلیا نے ہوبارٹ میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ سری لنکا کو ایک سو سینتیس رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی سری لنکا کو ایک اننگز اور دو سو ایک رنز کے واضح فرق سے شکست ہوئی تھی۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔