پورٹ الزبتھ: نیوزی لینڈ شدید مشکلات میں

آخری وقت اشاعت:  اتوار 13 جنوری 2013 ,‭ 15:51 GMT 20:51 PST

پورٹ الزبتھ میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کھیل کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسری اننگز میں چار وکٹوں کے نقصان پر ایک سو ستاون رنز بنا لیے۔

تیسرے دن کھیل کے اختتام پر براؤن لی اور واٹلنگ کریز پر موجود تھے اور دونوں نے بالترتیب چوالیس اور اکتالیس رنز بنائے تھے۔

نیوزی لینڈ کو جنوبی افریقہ کی برتری ختم کرنے کے لیے مذید دو سو پچاس سینتالیس کی ضرورت ہے اور دوسری اننگز میں اس کی چھ وکٹیں باقی ہیں۔

کلِک میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

پہلی اننگز میں فالو آن کے بعد دوسرے اننگز میں بھی نیوزی لینڈ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں جنوبی افریقہ کے پانچ سو پچیس رنز کے جواب میں ایک سو اکیس رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے پہلی اننگز میں واٹلنگ نے تریسٹھ جبکہ ٹرینٹ بولٹ نے سترہ رنز بنائے۔

ان دونوں بلے بازوں کے علاوہ نیوزی لینڈ کا کوئی بلے باز عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا اور اس کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں۔

نیوزی لینڈ کے سات بلے بازوں کا سکور دوہرے ہندے تک پہنچنے میں ناکام رہا۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے پہلی اننگز میں ڈیل سٹین نے پانچ، پیٹرسن نے دو اور روری نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے جنوبی افریقہ نے پہلی اننگز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر پانچ سو پچیس رنز بنا کر اننگز ڈکلئیر کر دی تھی۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے ہاشم آملہ، ڈین ایلگر اور ڈوپلیسس نے سنچریاں سکور کیں۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے پہلی اننگز میں بریس ویل نے تین اور کولن منرو نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔