رانچی: بھارت کی سات وکٹوں سے فتح

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 19 جنوری 2013 ,‭ 13:30 GMT 18:30 PST
کوہلی

کوہلی نے ستتّر رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی

بھارت نے انگلینڈ کو تیسرے ایک روزہ میچ میں سات وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سيریز میں دو ایک سے برتری حاصل کر لی ہے۔

رانچی میں کھیلے گئے میچ میں بھارت کی ٹیم نے ٹاس جیتنے کے بعد فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا جو صحیح ثابت ہوا۔

کلِک میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

انگلینڈ کی پوری ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بیالیس اعشاریہ دو اوورز میں ایک سو چھپّن رن پر آؤٹ ہوگئی تھی۔ اس کے جواب میں بھارتی ٹیم نے صرف تین وکٹ کے نقصان پر اٹھائیس اعشاریہ ایک اوورز میں ہی یہ ہدف حاصل کر لیا۔

بھارت کی جیت میں اہم کردار بلے باز ویرات کوہلی نے ادا کیا جنہوں نے ستتّر رن بنائے اور آخر تک آؤٹ نہیں ہوئے۔ انہیں اس کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

کوہلی کے علاوہ گوتم گمبھیر نے تینتیس اور یوارج سنگھ نے اکیس گيندوں پر تیس رن بنائے۔

اس سے قبل بھارتی سپنرز کی عمدہ بولنگ کی بدولت انگلش ٹیم کی باری 156 کے سکور تک محدود رہی۔

انگلینڈ کی طرف سے رُوٹ نے سب سے زیادہ انتالیس رنز بنائے جبکہ انگلینڈ کے تین کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہوئے۔

بھارت کے لیے رویندر جدیجہ نے انیس رنز دے کر تین جبکہ ایشون نے سینتیس رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں۔

پانچ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ راج کوٹ میں انگلینڈ نے جیتا تھا جبکہ کوچي میں بھارت کو کامیابی ملی تھی۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔