نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو ہرا دیا

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 19 جنوری 2013 ,‭ 16:31 GMT 21:31 PST

فرینکلن نے اس میچ میں آل راؤنڈ کارکردگی دکھائی

نیوزی لینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقہ کو ایک وکٹ سے شکست دے دی ہے۔

پارل میں کھیلے گئے اس میچ میں جنوبی افریقی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے سینتالیسویں اوور میں دو سو آٹھ رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

جواب میں نیوزی لینڈ نے مطلوبہ ہدف چھیالیسویں اوور میں نو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

نیوزی لینڈ کی فتح میں اہم کردار جیمز فرینکلن نے ادا کیا جنہوں نے آخری لمحات تک جنوبی افریقی بولرز کا مقابلہ کیا اور ناقابلِ شکست سینتالیس رنز بنا کر اپنی ٹیم کو فتح دلوائی۔

فرینکلن کے علاوہ واٹلنگ نے بھی پینتالیس رنز کی اہم اننگز کھیلی۔ ان دونوں کے علاوہ کوئی بھی بلے باز جم کر نہ کھیل سکا۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے میکلارن نے چار جبکہ سوٹسوبے اور کلائنویلٹ نے دو دو وکٹیں لیں۔

اس سے قبل جنوبی افریقی اننگز میں فاف ڈوپلیسس واحد قابلِ ذکر بلے باز تھے۔ انہوں نے نصف سنچری بنائی اور ٹیم کو دو سو رن آٹھ رن کے سکور تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

نیوزی لینڈ کے لیے میکلنگہن اور ولیمسن نے چار چار وکٹیں لیں۔

سیریز کا دوسرا میچ بائیس جنوری کو کمبرلی میں کھیلا جائے گا۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔