کمبرلی: نیوزی لینڈ نے سیریز جیت لی

آخری وقت اشاعت:  بدھ 23 جنوری 2013 ,‭ 20:44 GMT 01:44 PST

دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری میچ پچیس جنوری کو کھیلا جانا ہے

کمبرلی میں کھیلے جانے والے دوسرے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو ستائیس رنز سے ہرا کی تین میچوں کی سیریز دو صفر سے جیت لی ہے۔

منگل کو شروع ہونے والے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

نیوزی لینڈ نے مقررہ پچاس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 279 رنز بنا کر جنوبی افریقہ کو جیتنے کے لیے دو سو اسی رنز کا ہدف دیا۔

جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم پچاسویں اوور کی پہلی گیند پر دو سو باؤن رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

کلِک میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

جنوبی افریقہ کی شکست میں نیوزی لینڈ کے بالرز سے زیادہ ان کی فیلڈنگ نے اہم کردار ادا کیا۔ جنوبی افریقہ کی اننگز میں پانچ کھلاڑی رن آؤٹ۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے انگرام نے 79 اور سمتھ نے 66 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کے ملز نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے پہلے نیوزی لینڈ کی جانب سے واٹلنگ اور گپٹل نے اننگز کا آغاز کیا تھا۔

نیوزی لینڈ کی اننگز کی خاص بات کین ویلمسن کی شاندار بیٹنگ رہی۔انہوں نے سترہ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ایک سو پینتالیس رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔

نیوزی لینڈ کے دوسرے نمایاں بلے باز گرانٹ ایلیٹ رہے ، انہوں نے اڑتالیس رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے مورنی مورکل نےتین، سوٹسوبے اور کلائنویلٹ نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔