آسٹریلیا کی فتح، ون ڈے سیریز برابر

آخری وقت اشاعت:  بدھ 23 جنوری 2013 ,‭ 07:48 GMT 12:48 PST

 

100 50 0

 

100 50 0

 

تازہ ترین سکور اور گروپ ٹیبلز کے لیے آپ کے پاس جاواسکرپٹ ہونا چاہیئے

آسٹریلیا نے ایک روزہ سیریز کے پانچویں اور آخری میچ میں سری لنکا کو بتیس رنز سے شکست دے کر سیریز برابر کر دی ہے۔

ہوبارٹ میں کھیلے جانے والے میچ میں سری لنکن ٹیم دو سو اڑتالیس رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے اڑتالیس اوورز میں دو سو پندرہ رنز ہی بنا سکی۔

آسٹریلیا نے اس میچ میں پہلے کھیلتے ہوئے فل ہیوز کی شاندار سنچری کی بدولت مقررہ پچاس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر دو سو سنتالیس رنز بنائے۔

آسٹریلوی ٹیم کا آغاز اچھا نہ تھا اور سینتیس کے سکور پر اس کی دو وکٹیں گر گئی تھیں۔

تاہم اس موقع پر فل ہیوز نے پہلے بیلی اور پھر ہسی کے ساتھ مل کر ٹیم کو سنبھالا اور ایک بہتر سکور تک پہنچنے میں مدد دی۔

جواب میں سری لنکا کی جانب سے اینجلو میتھیوز کے علاوہ کوئی بھی بلے باز بڑا سکور کرنے میں ناکام رہا۔

فل ہیوز نے ایک سو اڑتیس رنز کی اننگز کھیلی

میتھیوز نے سڑسٹھ رنز بنائے جبکہ جیاوردھنے اڑتیس رنز کے ساتھ دوسرے قابلِ ذکر بلے باز رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے ڈورتھی اور ہنریکوئیس نے تین تین وکٹیں لیں۔

چوتھے میچ کے بارش سے متاثر ہونے کی وجہ سے اس سیریز میں سری لنکا کو دو ایک کی ناقابلِ شکست برتری حاصل تھی اور آسٹریلیا کو سیریز میں شکست سے بچنے کے لیے یہ میچ جیتنا لازمی تھا۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔