لی نا، ایزارنکا آسٹریلین اوپن کے فائنل میں

آخری وقت اشاعت:  جمعرات 24 جنوری 2013 ,‭ 08:19 GMT 13:19 PST

لی نا دو ہزار گیارہ میں بھی فائنل میں پہنچی تھیں مگر جیت نہیں سکی تھیں

چین کی لی نا اور عالمی نمبر ایک اور دفاعی چیمپیئن بیلاروس کی وکٹوریہ ایزارنکا سال کے پہلے گرینڈ سلام ٹینس مقابلے آسٹریلین اوپن کے فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔

جمعرات کو میلبرن میں پہلے سیمی فائنل میں لی نا نے روس کی ماریا شراپووا کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے دح۔

تیس سالہ لی نا نے یہ میچ چھ دو اور چھ دو سے باآسانی جیت لیا۔ اس ٹورنامنٹ کے لیے سیڈنگ میں لی نا کو چھٹا اور شراپووا کو دوسرا درجہ دیا گیا تھا۔

لی نا وہ پہلی چینی ٹینس کھلاڑی ہیں جو کسی گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز رکھتی ہیں۔

وہ دو ہزار گیارہ میں بھی آسٹریلین اوپن کے فائنل میں پہنچی تھیں لیکن وہاں انہیں کم کلائسٹر کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

فائنل میں ان کا مقابلہ بیلاروس کی وکٹوریہ ایزارنکا سے ہوگا جنہوں نے امریکہ کی انیس سالہ کھلاڑی سلون سٹیفنز کو ہرایا۔

یہ پہلا موقع تھا کہ ایزارنکا اور سٹیفنز ٹینس کے کسی میچ میں مدِمقابل تھیں اور ایزارنکا نے یہ میچ چھ ایک اور چھ چار سے جیتا۔

سلون سٹیفنز نے کوارٹر فائنل میں اپنی ہم وطن سیرینا ولیمز کو شکست دے کر اپ سیٹ کیا تھا۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔