سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ فاتح

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 26 جنوری 2013 ,‭ 04:54 GMT 09:54 PST

گراہم سمتھ نے چودہ چوکوں کی مدد سے ایک سو سولہ رنز بنائے

جنوبی افریقہ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سیریز کے تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ کو ایک وکٹ سے شکست دے دی۔

جمعہ کو کھیلے جانے والے اس میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ پچاس اوور میں نو وکٹوں کے نقصان پر دو سو ساٹھ رنز بنائے تھے۔

جواب میں جنوبی افریقہ نے مطلوبہ ہدف آخری اوور میں حاصل کر لیا۔

جنوبی افریقہ کے بالر میکلارن نے میچ کی آخری گیند پر چھکا لگا کر اپنی ٹیم کو فتح دلوائی۔

کلِک میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

جنوبی افریقہ کی فتح میں اہم کردار گراہم سمتھ نے ادا کیا جنہوں نے چودہ چوکوں کی مدد سے ایک سو سولہ رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب کائل ملز، جیمز فرینکلن، میکلنگہن اور کین ویلمسن نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے نیوزی لینڈ نے مقررہ پچاس اوور میں نو وکٹوں کے نقصان پر دو سو ساٹھ رنز بنائے تھے۔

نیوزی لینڈ کی جانب کولن منرو، گرانٹ ایلیٹ اور جیمز فرینکلن نے نصف سنچریاں بنائیں۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے سوٹسوبے اور میکلارن نے چار چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جنوبی افریقہ کے گراہم سمتھ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔