میلبرن:سری لنکا نے میچ اور سیریز جیت لی

آخری وقت اشاعت:  پير 28 جنوری 2013 ,‭ 12:33 GMT 17:33 PST

میلبرن میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا نے ایک دلچسپ مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو تین رنز سے شکست دے کر سیریز دو صفر سے جیت لی ہے۔

آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی جس نے مقررہ بیس اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی اننگز میں بارش کی وجہ سے بیس اوورز کو پندرہ تک محدود کرتے ہوئے اس کو جیت کے لیے ایک سو بائیس رنز کا ہدف دیا گیا۔

آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ پندرہ اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر ایک سو انیس رنز بنا سکی۔

آسٹریلیا کو آخری اوور میں جیتنے کے لیے اٹھارہ رنز درکار تھے اور اس کی سات وکٹیں باقی تھیں تاہم آسٹریلیوی بلے باز میکس ویل اور مارش سکور کو ایک سو انیس تک ہی پہنچا سکے۔

آسٹریلیا کی جانب سے مارش اور بیلے نے بلترتیب 47 اور 45 رنز بنائے۔

اس سے پہلے سری لنکا کی اننگز میں بلے باز جئے وردھنے نے 45 گیندوں پر پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 61 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔

سڈنی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا نے آسٹریلیا کو پانچ وکٹوں کے شکست دی تھی۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔