’بلند ترین‘سمندری لہر پر سرفنگ

آخری وقت اشاعت:  جمعرات 31 جنوری 2013 ,‭ 15:29 GMT 20:29 PST

پرتگال سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ایک امریکی سرفر نے بلند ترین سمندری لہر پر سرفنگ یعنی موج رانی کرنے کا ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔

امریکی سرفر گیرٹ میکنمارہ نے پرتگال کے شہر لزبن کے نزدیک ایک ساحلی مقام پر ایک سو فٹ بلند لہر پر سرفنگ کی تاہم ابھی اس کی تصدیق ہونا باقی ہے۔

کلِک آسمان کو چھوتی لہروں پر

انہوں نے اسی ساحل پر نومبر دو ہزار گیارہ میں اٹھہتر فٹ بلند لہر پر سواری کر کے عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔

پرتگال کے اس ساحلی علاقے میں ایک آبی درے کی وجہ سے بلند سمندری لہریں پیدا ہوتی ہیں اور اسی وجہ سے یہ ساحل دنیا میں شہرت رکھتا ہے۔

میکنمارہ نےایک ٹی وی چینل اے بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ’ آپ بہت ہی تیزی سے جاتے ہیں اور یہ بالکل، بلکل ہی ایسا ہے جیسا کہ ایک دیو ہیکل پہاڑ سے سنو بورڈنگ سے نیچے آنا‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’آپ کے ارتعاش کی بنا پر آوازیں آنا شروع ہو جاتی ہیں۔جب آپ اس ناہموار پہاڑ سے نیچے آ رہے ہوتے ہیں تو آپ کا دماغ اور پورا جسم تیزی سے حرکت کرنا شروع ہو جاتا ہے‘۔

میکنمارہ نےگیارہ سال کی عمر سے سرفنگ شروع کی تھی اور چھ سال کے بعد پیشہ ور سرفر بن گئے تھے۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔