گریم سمتھ: ٹیسٹ میں کپتانی کی سنچری آج ہوگی

آخری وقت اشاعت:  جمعـء 1 فروری 2013 ,‭ 23:03 GMT 04:03 PST

جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے کپتان گریم سمتھ جمعہ کو کرکٹ کی دنیا کے پہلے کپتان بنیں گے جنہوں نے ایک سو میچوں میں ٹیم کی قیادت کی ہے۔

سمتھ جو اپنی بتیسویں سالگرہ بھی منائیں گے نے جنوبی افریقہ کی ٹیم کو آئی سی سی رینکنگ میں اول نمبر پر لے کر آئے ہیں۔ انہوں نے دس سالہ کپتانی میں چھبیس سنچریاں سکور کی ہیں۔

جنوبی افریقہ کے کھلاڑی ژیک کیلس کا کہنا ہے ’میرے خیال میں یہ ریکارڈ اتنی جلدی نہیں ٹوٹے گا۔‘

سنہ 2003 میں سمتھ جنوبی افریقہ کے کم عمر ترین کپتان بنے۔ انہوں نے بائیس سال اور اٹھاسی دنوں کی عمر میں بنگلہ دیش کے خلاف جنوبی افریقہ کی ٹیم کی قیادت کی۔

سنہ 2012 میں سمتھ نے انگلینڈ کو دو صفر سے ہرا کر جنوبی افریقہ کو آئی سی سی کی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے نمبر لے آئے۔

بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے سمتھ نے ایک سو دو ٹیسٹ میچوں میں 8624 رنز سکور کیے ہیں اور ان کی اوسط 49.28 ہے۔

انہوں نے اپنا سب سے زیادہ سکور 277 انگلینڈ کے خلاف 2003 میں ایجبیسٹن میں کیا تھا۔

شون پولک جن کی ریٹائرمنٹ کے بعد سمتھ کپتان بنے کا کہنا ہے ’سمتھ کی کوشش ہے کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم کو ایک بہترین ٹیم بنائیں۔ اور اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے اپنی پرفارمنس بھی برقرار رکھی ہے۔‘

گریم سمتھ نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا ’یہ ایک جذباتی وقت ہے۔ میں جب صبح اٹھوں گا تو میں بتیس سال کو ہو گیا ہوں گا اور گراؤنڈ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم کی قیادت کرنا میرے لیے ایک فخر کرنے کا مقام ہو گا۔‘

کپتانی کے حوالے سے انہوں نے کہا ’میں نے جب کپتانی سنبھالی تو میں سمجھا کہ کپتانی بس گراؤنڈ میں فیصلے کرنے کا ہی نام ہے۔ لیکن میں جہاں بھی جاتا ٹیموں کا سامنا کرنا پڑتا، میڈیا کا سامنا کرنا پڑتا۔ اسی نے مجھے ایک سخت اور مغرور شخص بنا دیا ہے۔ یہ میرا طریقہ ہے اپنے آپ کو بچانے کا۔‘

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔