پرتھ: پہلے میچ میں آسٹریلیا فاتح

آخری وقت اشاعت:  جمعـء 1 فروری 2013 ,‭ 12:56 GMT 17:56 PST

پرتھ میں کھیلے جانے والے پہلے ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو دس وکٹوں سے شکست دے کر پانچ ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچل سٹارک نے نو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے ناقابلِ شکست اکاون رنز بنائے۔

کلِک میچ کا تفصیلی سکورکارڈ

اس سے پہلے ویسٹ انڈیر کی پوری ٹیم چوبیسویں اوور میں ستر رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے ڈیرن سمی نے سولہ اور کیرون پاول نے گیارہ رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کے سات بلے بازوں کا سکور دوسرے ہندے میں پہنچنے میں ناکام رہا۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچل سٹارک نے پانچ اور میکے نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

آسٹریلیا کے مچل سٹارک کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔