جوہانسبرگ: پہلا دن پاکستانی بولروں کے نام

آخری وقت اشاعت:  جمعـء 1 فروری 2013 ,‭ 16:06 GMT 21:06 PST

پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ نے چار، عمر گل نے دو، جنید خان نے دو اور یونس خان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا

جوہانسبرگ میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کے اختتام پر پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف بغیر کسی نقصان کے چھ رنز بنا لیے۔

پہلے دن کھیل کے اختتام پر محمد حفیظ اور ناصر جمشید کریز پر موجود تھے اور دونوں نے بالترتیب صفر اور چھ رنز بنائے تھے۔

کلِک میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

اس سے پہلے جنوبی افریقہ کی ٹیم دو سو ترپن رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے کیلس نے پچاس جبکہ ڈوپلیسی نے اکتالیس رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے کپتان گریم سمتھ اور الویرو پیٹرسن نے اننگز کا آغاز کیا۔

جنوبی افریقہ کا آغاز اچھا نہ تھا اور صرف چھیالیس رنز کے مجموعی سکور کر الویرو پیٹرسن بیس رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

چھیالیس رنز کے مجموعی سکور پر جنوبی افریقہ کو دوسرا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب کپتان گریم سمتھ چوبیس رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ نے چار، عمر گل نے دو، جنید خان نے دو اور یونس خان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم اپنی گزشتہ گیارہ ٹیسٹ سیریز میں ناقابلِ شکست رہی ہے۔

اس کے مقابلے میں پاکستان کی ٹیم سنہ دو ہزار دس کے سپاٹ فکسنگ سکینڈل کے بعد بہتری کی جانب بڑھ رہی ہے اور اس کو گزشتہ آٹھ سیریزوں میں صرف ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

پاکستان نے سنہ دو ہزار آٹھ میں جنوبی افریقہ کا دورہ کیا تھا جس میں پاکستان کو دو کے مقابلے میں ایک سے شکست ہوئی تھی۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔