آئی پی ایل: میکسول سب سے مہنگے کھلاڑی

آخری وقت اشاعت:  پير 4 فروری 2013 ,‭ 04:26 GMT 09:26 PST
گلین میکسویل

آسٹریلیا کے گلین میکسویل کو ابھرتے ہوئے ہونہار کھلاڑی کی شکل میں دیکھا جا رہا ہے

بھارت کے جنوبی شہر چنئی میں اتوار کو ہونے والی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی دو ہزار تیرہ کی نیلامی میں آسٹریلیا کے گلین میکسول سب سے مہنگے کھلاڑی کے طور پر سامنے آئے۔

میکسول نیلامی میں واحد کھلاڑی رہے جن کی خدمات ایک ملین ڈالر میں حاصل کی گئیں۔

دو ہزار تیرہ کے سیزن کے لیے ان کی خدمات ممبئی انڈینز نے حاصل کی ہیں۔

ممبئی انڈینز کی مالکن نیتا امبانی نے کہا ہے کہ ’میکسول ابھرتے ہوئے کھلاڑی ہیں۔ وہ عمدہ بلے بازی کرتے ہیں، بولنگ کر سکتے ہیں اور اچھی فیلڈنگ کرتے ہیں۔ ہم لوگوں نے جن چند ناموں پر غور کیا تھا ان میں وہ بھی تھے۔‘

میکسول کے بعد سب سے زیادہ قیمت میں سری لنکا کے بولر اجنتھا مینڈس فروخت ہوئے جنہیں پونے واریئرز نے سات لاکھ پچیس ہزار ڈالر میں خریدا۔

زیادہ تر لوگوں کو امید تھی کہ آسٹریلیا کے کپتان اور ان دنوں زبردست فارم میں نظر آنے والے مائیکل کلارک کی بولی سب سے زیادہ لگے گی لیکن ایسا نہ ہو سکا اور ان کی نیلامی ان کی بنیادی قیمت چار لاکھ ڈالر پر ہی ہوئی۔

پانچ گھنٹے تک جاری رہنے والی اس نیلامی میں کل سینتیس کرکٹر خریدے گئے۔ نیلامی میں کل ایک سو ایک کھلاڑی شامل تھے اور اس بار بھی نیلامی سے پاکستانی کھلاڑیوں کو باہر رکھا گیا۔

بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بھارت کے سابق سپنر منندر سنگھ نے کہا ہے کہ اس بار بازار زیادہ گرم نہیں تھا۔ انھوں نے کہا ’سب جانتے ہیں اس بار زیادہ کھلاڑیوں کو خریدنے سے کوئی فائدہ نہیں کیونکہ اگلے سال سبھی ٹیمیں دو تین کھلاڑیوں کو چھوڑ کر باقی ماندہ تمام کھلاڑیوں کی نئے سرے سے نیلامی کریں گي۔‘

تمام کھلاڑیوں کی فہرست اس طرح ہے:

کون سے کھلاڑی کتنے میں فروخت ہوئے

کھلاڑی

ملک

آئی پی ایل ٹیم

قیمت (امریکی ڈالر میں)

اکیلا دھننجے سری لنکا چنئی سپر کنگز بیس ہزار
آر پی سنگھ بھارت رائل چیلنجرز، بنگلور چار لاکھ
رکی پونٹنگ آسٹریلیا ممبئی انڈینز چار لاکھ
کلنٹ میکے آسٹریلیا سن رائزرز حیدرآباد ایک لاکھ
یوہان بوتھا جنوبی افریقہ دلی ڈی‏ئر ڈیولز چار لاکھ پچاس ہزار
جیسن ہولڈر ویسٹ انڈیز چنئی سپر کنگز بیس ہزار
مائیکل کلارک آسٹریلیا پونے واری‏ئرز چار لاکھ
لیوک پومرباخ آسٹریلیا کنگز الیون پنجاب تین لاکھ
فلپ ہیوز آسٹریلیا ممبئی انڈینز ایک لاکھ
جیمس فاکنر آسٹریلیا راجستھان رائلز چار لاکھ
گلین میکسویل آسٹریلیا ممبئی انڈینز دس لاکھ
موسز ہنرکس آسٹریلیا رائل چیلنجرز، بنگلور تین لاکھ
ابھیشیک نائر بھارت پونے واری‏ئرز چھ لاکھ پچھہتر ہزار
تھیسارا پریرا سری لنکا سن رائزرز، حیدرآباد چھ لاکھ پچھہتر ہزار
جیسی رائیڈر نیوزی لینڈ دلی ڈیئر ڈیولز دو لاکھ ساٹھ ہزار
ڈیرن سیمی ویسٹ انڈیز سن رائزرز، حیدرآباد چار لاکھ پچیس ہزار
جے دیو انادکت بھارت رائل چیلنجرز بنگلور پانچ لاکھ پچیس ہزار
پنکج سنگھ بھارت رائل چیلنجرز بنگلور ایک لاکھ پچاس ہزار
روی رام پال ویسٹ انڈیز رائل چیلنجرز بنگلور دو لاکھ نوے ہزار
من پریت گونی بھارت کنگز الیون پنجاب پانچ لاکھ
فیڈل ایڈورڈز بھارت راجستھان رائلز دو لاکھ دس ہزار
سودیپ تیاگی بھارت سن رائزرز حیدرآباد ایک لاکھ
ڈرک نینس آسٹریلیا چنئی سپر کنگز چھ لاکھ
ناتھن میکولم نیوزی لینڈ سن رائزرز حیدرآباد ایک لاکھ
اجنتھا مینڈس سری لنکا پونے واریئرز سات لاکھ پچیس ہزار
جیون مینڈس سری لنکا دلی ڈیئر ڈیولز پچاس ہزار
کوشال پریرا سری لنکا راجستھان رائلز بیس ہزار
کرس مورس جنوبی افریقہ چنئی سپر کنگز چھ لاکھ پچيس ہزار
ریان میک لارن جنوبی افریقہ کولکاتہ نائٹ رائڈرز پچاس ہزار
سچترا سینانائیکے سری لنکا کولکاتہ نائٹ رائڈرز چھ لاکھ پچیس ہزار
کرسٹوفر بارنویل ویسٹ انڈیز رائل چیلنجرز بنگلور پچاس ہزار
ناتھن کولٹر نائل آسٹریلیا ممبئی انڈینز چار لاکھ پچاس ہزار
بن لالن آسٹریلیا چنئی سپر کنگز دو لاکھ
کین ریچرڈسن آسٹریلیا پونے واریئرز سات لاکھ
جیکب اورم نیوزی لینڈ ممبئي انڈینز پچاس ہزار
کوئنٹن ڈی کاک جنوبی افریقہ سن رائزرز حیدرآباد بیس ہزار
ڈینیئل کرسٹین آسٹریلیا رائل چیلنجرز بنگلور ایک لاکھ

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔