پاکستان سپر لیگ ملتوی کر دی گئی

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 9 فروری 2013 ,‭ 21:32 GMT 02:32 PST

پاکستان میں چھبیس مارچ سے شروع ہونے والی پاکستان سپر لیگ ملتوی کر دی گئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کیے جانے والے ایک بیان کے مطابق پاکستان سپر لیگ کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔

پی سی بی کے بیان کے مطابق پاکستان سپر لیگ کو ملتوی کرنے کا فیصلہ سرمایہ کاروں کی جانب سے پانچ فرینچائزز کو خریدنے میں دلچسپی اور ان میں مطابقت پیدا کرنے کے باعث کیا گیا۔

بیان کے مطابق سرمایہ کاروں نے پاکستان سپر لیگ کے لیے دی جانے والی بولی کے سخت شیڈول پر اعتراض کیا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے شیڈول میں ردوبدل کیا گیا ہے اور نئی تاریخ کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔

پی سی بی کے مطابق فرینچائزز نے پاکستان سپر لیگ میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

بیان کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں حصے لینے کے لیے اسی کھلاڑیوں نے دستخط کیے تھے تاہم ان کھلاڑیوں کو اپنے متعقلہ بورڈز سے این او سی حاصل کرنے میں مذید وقت درکار ہے تاہم یہ عمل جاری ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا انعقاد چھبیس مارچ سے سات اپریل تک ہونا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس سے پہلے اعلان کیا تھا کہ پاکستان سپر لیگ میں شرکت کرنے والے غیر ملکی کھلاڑیوں کو بیس بیس لاکھ ڈالر کا انشونش کور حاصل ہو گا۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔