’پاؤں کی تکلیف زیادہ بڑا مسئلہ نہیں ہے‘

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 9 فروری 2013 ,‭ 02:29 GMT 07:29 PST

انگلینڈ کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان سٹورٹ براڈ نے کہا ہے کہ انہیں شاید اپنے بقیہ کرئیر میں اپنے پاؤں میں موجود تکلیف کے ساتھ کھیلنا پڑ سکتا ہے۔

ابھی یہ واضع نہیں ہے کہ سٹورٹ براڈ کے پاؤں میں تکلیف کی حقیقی نوعیت کیا ہے کیونکہ اس بارے میں کوئی بات اب تک منظر عام پر نہیں آئی ہے۔

سٹورٹ براڈ کا اس تکلیف کے بارے میں کہنا ہے کہ یہ بڑا مسئلہ نہیں ہے اور وہ اس تکلیف کے ساتھ اپنا کرئیر جاری رکھ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کی تکلیف ختم ہونے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے اور اس تکلیف کو دور کرنے کے لیے کسی آپریشن یا انجیکشن کی ضرورت نہیں ہے۔

سٹورٹ براڈ نے کہا کہ ان کی تکلیف اتنی بڑی نہیں ہے کہ وہ اس کے بارے میں پریشان ہوتے رہیں انہیں بس احتیاط کرنی پڑے گی۔

ان کے مطابق ان کے منتظمین دنیا بھر سے ماہرین سے اس تکلیف کے علاج کے لیے رابطہ کر رہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ اس کا خاتمہ ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی بالنگ گزشتہ کچھ عرصے میں ٹھیک رہی ہے اور وہ امید کرتے ہیں کہ وہ مستقبل میں بھی ٹھیک ہی رہے گی۔

خیال رہے کہ چھبیس سالہ سٹورٹ براڈ بھارت کے دورے کے دوران زخمی ہو گئے تھے اور انہیں واپس انگلینڈ جانا پڑا تھا۔

سٹورٹ براڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف آک لینڈ میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی وارم اپ میچ میں تین وکٹیں حاصل کیں۔

ناٹنگھم شائر کاؤنٹی کی جانب سے کھیلنے والے آل راؤنڈر سنہ دو ہزار آٹھ کے بعد انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے اہم رکن رہے ہیں۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔