خواتین ورلڈ کپ آسٹریلیا نے جیت لیا

آخری وقت اشاعت:  اتوار 17 فروری 2013 ,‭ 16:42 GMT 21:42 PST

بھارت کے شہر ممبئی میں کھیلے جانے والے خواتین ورلڈ کپ کے فائنل میں ویسٹ انڈیز کو ایک سو چودہ رنز سے شکست دے کر ورلڈ کپ اپنے نام کرلیا ہے۔

آسٹریلیا نے خواتین ورلڈ کپ چھٹی بار جیت لیا ہے۔

آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سات وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز سکور کیے۔

آسٹریلیا کی جانب سے ہینز نے 52 رنز سکور کیے جبکہ کیمرون نے 75 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے کوئنٹین نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم جواب میں 43.1 اوورز میں 145 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے کوئی بھی کھلاڑی جم کر آسٹریلوی بولنگ کا مقابلہ نہیں کر سکا۔

آسٹریلیا کی جانب سے پیری نے تین وکٹیں حاصل کی۔

یاد رہے کہ اس قبل آسٹریلیا نے خواتین ورلڈ کپ 1973, 1976, 1982, 1988, 1997 اور 2005 میں جیتا ہوا ہے۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔