نیپیئر ون ڈے: انگلینڈ کی آٹھ وکٹ سے جیت

آخری وقت اشاعت:  بدھ 20 فروری 2013 ,‭ 09:55 GMT 14:55 PST
الیسٹيئر کوک

نیپیئر میں انگلینڈ کے چاروں بلے بازوں نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا

انگلینڈ نے میزبان ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں آٹھ وکٹ سے کامیابی حاصل کرکے سیریز برابری کر لی ہے۔

نیپیئر میں کھیلے گئے اس میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم نیوزی لینڈ کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی۔

نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم سات گیند قبل ہی 269 رنز بناکر آوٹ ہو گئی۔

کلِک میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

جواب میں انگلینڈ نے چودہ گیند قبل ہی مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا۔ انگلینڈ کی جانب سے اوپنر اور کپتان الیسٹیئر کوک نے اٹھہتر رنز بنائے، انہیں ٹم ساؤدی نے آوٹ کیا۔ ان کے علاوہ ایان بیل نے چوالیس رنز بنائے اور انہیں ولیمسن نے آوٹ کیا۔

جناتھن ٹراٹ نے پینسٹھ رنز بنائے جبکہ جو روٹس نے جارحانہ انداز میں بلے بازی کرتے ہوئے سات چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے اناسی رنز بنائے اور دونوں نے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔

میکولم

میکولم نے جارحانہ انداز میں بلے بازی کی

اس سے قبل نیوزی لینڈ اننگز کی خاص بات راس ٹیلر اور میکولم کی شاندار بلے بازی تھی۔ ٹیلر نے نو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ایک سو سترہ گیندوں میں پورے سو رنز بنائے۔

جبکہ کپتان برینڈن میکولم نے چھتیس گیندوں میں چوہتر رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس میں انھوں نے نو چوکے اور چار چھکے بھی لگائے۔

انگلینڈ کی جانب سے جیمس اینڈرسن نے چونتیس رنزکے عوض پانچ وکٹ لیے جبکہ ووکس نے اڑسٹھ رنز کے عوض تین وکٹ لیے۔

انگلینڈ نے اس میچ کو جیت کر تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابری کر لی ہے۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔