گرینیڈا: پہلے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز فاتح

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 23 فروری 2013 ,‭ 06:14 GMT 11:14 PST

جمعہ کو کھیلے جانے والے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی

گرینیڈا میں کھیلے جانے والے پہلے ایک روزہ میچ میں ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کو ایک سو چھپن رنز کے واضح فرق سے شکست دے کر تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔

زمبابوے کی ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں مقررہ پچاس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر ایک اکاسی رنز بنا سکی۔

کلِک میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

زمبابوے کی جانب سے ویلکم والر نے چھ چوکوں کی مدد سے اکاون جبکہ گریگ ایرون نے چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے اکتالیس رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے سنیل نائرائن نے تین، براوو اور رسل نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے ویسٹ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر تین سو سینتیس رنز بنائے تھے۔

ویسٹ انڈیز کی اننگز کی خاص بات جانسن چارلس اور ڈیرن براوو نے شاندار سنچریاں تھیں۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے جانسن چارلس نے بارہ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے ایک سو تیس رنز جبکہ ڈیرن براوو نے نو چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے ناقابلِ شکست سو رنز بنائے۔

زمبابوے کی جانب سے کرسٹوفر نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ویسٹ انڈیز کے جانسن چارلس کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

جمعہ کو کھیلے جانے والے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔