پاکستان کو شکست،جنوبی افریقہ کا کلین سوئیپ

آخری وقت اشاعت:  اتوار 24 فروری 2013 ,‭ 08:59 GMT 13:59 PST

جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 409 رنز بنائے تھے

سنچورین ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن جنوبی افریقہ نے پاکستان کو ایک اننگز اور اٹھارہ رنز سے شکست دے کر تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز میں کلین سوئیپ مکمل کیا ہے۔

جوہانسبرگ میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 211 رنز، جبکہ کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں چار وکٹوں سے ہرایا تھا۔

اتوار کو فالو آن کے بعد تیسرے دن پاکستان کی پوری ٹیم 235 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

کلِک میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

تیسرے دن پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر چودہ رنز سے اپنی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا تو پہلا نقصان یونس خان کی صورت میں اٹھانا پڑا۔ یونس خان گیارہ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور اس کے بعد اظہر علی ستائیس رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔

ایک سو سات کے مجموعی سکور پر عمران فرحت 43 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے اور اب تک پاکستان کی اننگز میں سب سے نمایاں بلے باز ہیں۔

ایک سو سات کے سکور پر ہی کپتان مصباح الحق پانچ رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ 114 کے سکور پر چھٹی وکٹ اسد شفیق کی گری جنہوں نے چھ رنز بنائے۔

اس کے بعد سعید اجمل 31 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔ سرفراز احمد نے چالیس اور احسان عادل نے بارہ اور راحت علی نے بائیس رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے سٹین نے چار وکٹیں حاصل کیں۔

سنیچر کو میچ کے دوسرے دن فالوآن کے بعد پاکستان کی دوسری اننگز کا آغاز بھی برا رہا اور صفر پر ہی اس کی پہلی وکٹ محمد حفیظ کی صورت میں گری۔

کھیل کے دوسرے دن جنوبی افریقہ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 409 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تو اس کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 156 رنز بنا سکی۔

پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ اور عمران فرحت نے اننگز کا آغاز کیا اور ٹیم کو 46 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا۔ تاہم اس کے بعد کوئی بھی بلے باز جم کر نہ کھیل سکا۔

پاکستان کی اننگز میں یونس خان 33 اور عمران فرحت 30 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ جنوبی افریقہ کی جانب سے پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے ایبٹ نے سات وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل میچ کے دوسرے دن جنوبی افریقی اننگز کی خاص بات ابراہم ڈی ویلیئرز کی سنچری اور فیلنڈر کی نصف سنچری رہی۔ ڈی ویلیئرز نے 15 چوکوں کی مدد سے 121 رنز جبکہ فلینڈر نے 74 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے راحت علی نے چھ اور احسان عادل نے دو اور یونس خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

جوہانسبرگ میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 211 رنز، جبکہ کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں چار وکٹوں سے ہرایا تھا۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔