چنئی ٹیسٹ: آسٹریلیا کو شکست کا سامنا

آخری وقت اشاعت:  پير 25 فروری 2013 ,‭ 11:46 GMT 16:46 PST

چنئی میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں نو وکٹوں کے نقصان پر دو سو بتیس رنز بنا لیے۔

چوتھے دن کھیل کے اختتام پر ہینری کیویز اور نیتھن لیون کریز پر موجود تھے اور دونوں نے بالترتیب پچھہتر اور آٹھ رنز بنائے تھے۔

آسٹریلیا کو بھارت کے خلاف چالیس رنز کی برتری حاصل ہے اور دوسری اننگز میں اس کی آخری وکٹ باقی ہے۔

کلِک میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

اس سے پہلے بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں پانچ سو بھہتر رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

بھارتی اننگز کی خاص بات کپتان مہندر سنگھ دھونی کی شاندار ڈبل سنچری تھی۔ انہوں نے چوبیس چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے دو سو چوبیس رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی نے ایک سو سات جبکہ سچن تندولکر نے اکاسی رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے پہلی اننگز میں جیمز پیٹنسن نے پانچ نیتھن لیون نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جمعہ کو شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

آسٹریلیا کی ٹیم پہلی اننگز میں تین سو اسی رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

آسٹریلیا کی جانب سے کپتان مائیکل کلارک نے بارہ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ایک سو تیس جبکہ ہینری کیویز اور ڈیوڈ وارنر نے نصف سنچریا بنائیں۔

بھارت کی جانب سے پہلی اننگز میں ایش ون نے سات، جدیجہ نے دو جبکہ ہربھجن سنگھ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔