چنئی ٹیسٹ میں بھارت کی جیت

آخری وقت اشاعت:  منگل 26 فروری 2013 ,‭ 09:49 GMT 14:49 PST

بھارت نے انچاس رنز کا مطلوبہ ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

چنئی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے پانچویں دن بھارت نے آسٹریلیا کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر چار میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔

بھارت نے انچاس رنز کا مطلوبہ ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

کلِک میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

بھارت کی جانب سے وریندر سہواگ اور مرلی وجے نے دوسری اننگز کا آغاز کیا۔

بھارت کا آغاز اچھا نہ تھا اور صرف سولہ رنز کے مجموعی سکور پر مرلی وجے سولہ رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

چھتیس رنز کے مجموعی سکور پر بھارت کو دوسرا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب وریندر سہواگ انیس رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

آسٹریلیا کی جانب سے دوسری اننگز میں پیٹنسن اور لیون نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے آسٹریلیا کی ٹیم دوسری اننگز میں دو سو اکتالیس رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

آسٹریلیا کی جانب سے دوسری اننگز میں ہینری کیویز نے چھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے اکاسی رنز بنائے۔

ہینری کیویز کے علاوہ آسٹریلیا کے دیگر کھلاڑی نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے۔

بھارت کی جانب سے دوسری اننگز میں ایشون نے پانچ، جدیجہ نے تین جبکہ ہر بھجن سنگھ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

بھارت کے کپتان مہندر سنگھ دھونی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ دو سے چھ مارچ تک کھیلا جائے گا۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔