ڈربن: پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کے باعث منسوخ

آخری وقت اشاعت:  جمعـء 1 مارچ 2013 ,‭ 16:40 GMT 21:40 PST

پاکستانی ٹیم کی قیادت محمد حفیظ جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم کی قیادت ڈوپلیس کریں گے

پاکستان اور جنوبی افریقہ درمیان ڈربن میں کھیلے جانے والا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث منسوخ ہو گیا ہے۔

ڈربن میں بارش کے باعث میچ کے شروع ہونے میں تاخیر کا خدشہ تھ تاہم اب یہ میچ منسوخ کردیا گیا ہے۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دو ٹی ٹوئنٹی میچ ہونے تھے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی سنچورین میں تین مارچ کو کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک چھ ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جا چکے ہیں جن میں تین پاکستان اور تین ہی جنوبی افریقہ نے جیتے ہیں۔

پاکستانی ٹیم کی قیادت محمد حفیظ جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم کی قیادت ڈوپلیس کریں گے۔

یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے کھیلا جائے گا۔

اس سے پہلے دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی جانے والی تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف کلین سوئیپ کیا تھا۔

جوہانسبرگ میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو دو سو گیارہ رنز سے، کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم نے مہمان ٹیم کو چار وکٹوں جبکہ سنچورین میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو ایک اننگز اور اٹھارہ رنز سے ہرایا تھا۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔