سنچورین: دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج

آخری وقت اشاعت:  اتوار 3 مارچ 2013 ,‭ 01:58 GMT 06:58 PST

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دو ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ آج سنچورین کے میدان میں کھیلا جائے گا۔

اس سے پہلے ڈربن میں پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا تھا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک چھ ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جا چکے ہیں جن میں تین پاکستان اور تین ہی جنوبی افریقہ نے جیتے ہیں۔

یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے پانچ بجے کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز دس مارچ سے شروع ہو گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ دس مارچ کو، دوسرا پندرہ مارچ، تیسرا سترہ مارچ، چوتھا اکیس مارچ اور پانچواں میچ چوبیس مارچ کو کھیلا جائے گا۔

اس سے پہلے دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی جانے والی تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف کلین سوئیپ کیا تھا۔

جوہانسبرگ میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو دو سو گیارہ رنز سے، کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم نے مہمان ٹیم کو چار وکٹوں جبکہ سنچورین میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو ایک اننگز اور اٹھارہ رنز سے ہرایا تھا۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔