آسٹریلیا کو ایک اننگ سے شکست

آخری وقت اشاعت:  منگل 5 مارچ 2013 ,‭ 07:57 GMT 12:57 PST

چیتیشور پجارا اور مرلی وجے نے تین سو ساٹھ رنوں کی شراکت داری نبھائی

حیدرآباد میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو ایک اننگ اور 135 رنز سے شکست دے کر چار میچوں کی سیریز میں دو صفر سے برتری حاصل کر لی ہے۔

منگل کو میچ کے چوتھے دن آسٹریلیا نے دو وکٹوں کے نقصان پر چوہتر رنز سے اپنی اننگز کا آغاز کیا اور سکور میں ایک رن کے اضافے کے بعد واٹسن نو رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

اس کے بعد کوئی بھی بلے باز جم کر نہیں کھیل سکا اور ایک سو اکتیس پر ساری ٹیم آؤٹ ہو گئی۔

آسٹریلیا کی دوسری اننگز میں سب سے کامیاب بلے باز کوون تھے جنہوں نے چوالیس رنز بنائے۔

کلِک میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

بھارت کی جانب سے ایشون نے چھ جبکہ جدیجا نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور پہلی اننگز میں نو وکٹوں کے نقصان پر237 رنز بنا کر اننگ ڈکلیئر کر دی تھی۔

پہلی اننگز میں چیتیشور پجارا کی ڈبل سنچری اور مرلی وجے کی سنچری کی بدولت بھارتی ٹیم 503 کا ایک بڑا مجموعہ بنانے میں کامیاب رہی۔ دونوں بلے بازوں کے دومیان 376 رنز کی شراکت داری ہوئی۔

چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں بھارت کو دو صفر سے برتری حاصل ہو گئی ہے۔

چنئی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی تھی۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔