کارلوس تاویز گرفتار، ضمانت پر رہا

آخری وقت اشاعت:  جمعـء 8 مارچ 2013 ,‭ 13:57 GMT 18:57 PST
کارلوس تاویز: فائل فوٹو

کارلوس تاویز کے ڈرائیونگ کرنے پر پابندی تھی

مانچسٹر سٹی کے فٹبالر کارلوس تاویز کو پابندی کے باوجود ڈرائیونگ کرنے کے شبہ میں چیشائر میں گرفتار کیا گیا ہے۔

بی بی سی کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق 29 ایلڈرلی ایج، چیشائر کے رہائشی تاویز کو جمعرات کو میکلیسفیلڈ سے گرفتار کیا گیا۔

اس کے بعد کارلوس تاویز کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

ارجنٹائن سٹرائیکر کی ڈرائیونگ پر جنوری میں تیز رفتار ڈرائیونگ کرنے کے بارے میں پولیس کے خطوط کا جواب نہ دینے کے بعد چھ ماہ کے لیے پابندی لگا دی گئی تھی۔

مانچسٹر سٹی نے کہا ہے کہ کلب اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کرے گا۔

چیشائر پولیس کے ایک ترجمان نے کہا کہ کل پولیس نے ایلڈرلی ایج سے ایک 29 سالہ شخص کو گرفتار کیا۔

انہوں نے کہا ’اس شخص کو پابندی کے باوجود ڈرائیونگ کے شبہ میں گرفتار کیا گیا تھا اور اب انہیں پولیس کی ضمانت پر رہا کیا گیا ہے‘۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔