میچ میں تینتالیس گول سے شکست

آخری وقت اشاعت:  منگل 12 مارچ 2013 ,‭ 13:27 GMT 18:27 PST
کُرفِلی کاسٹل

ویلش لیگ کی یہ ٹیم ’دا سکاٹل‘ کہلاتی ہے

ویلز میں خواتین فٹبال لیگ کی ایک ٹیم کو صفر کے مقابلے میں 43 گول سے شکست ہوئی ہے۔

کرفِلی کاسل لیڈیز نامی اس ٹیم کو کارڈِف میٹرو یونیورسٹی کے ہاتھوں اس ریکارڈ ساز شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اس ہار کا کسی بھی فٹبال لیگ کے بد ترین نتائج میں شمار ہوتا ہے، لیکن کرفلی کے لیے یہ کوئی نئی بات نہیں ہے، اسے اسی سیزن میں کئی بار ایسی شکستوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ گذشتہ میچوں میں یہ ٹیم 0-36، 0-28 اور 0-26 سے ہاری ہے۔

دس میچوں میں اس ٹیم کے خلاف 219 گول سکور کیے گئے ہیں جب کہ اس نے صرف ایک ہی گول کیا ہے۔

تاہم کرفِلی کاسل ٹیم ان نتائج کے باوجود مایوس نہیں ہوئی ہے۔

ٹیم انتظامیہ کی اہلکار جولی بوائس کا کہنا ہے ’ہم اس معاملے کا سامنا کریں گے، اس سے نمٹیں گے۔ اگر ہمارا فٹبال کلب صرف ’اے ٹیم‘ پر مبنی ہوتا تو اس سے مسئلہ بنتا لیکن ہمارا کلب صرف اعلیٰ ٹیم کے بارے میں نہیں ہے۔‘

’دا کاسل‘ کہلانے والی کرفِلی کاسل کی یہ ٹیم ماضی میں لیگ میں اچھی کارکردگی دکھا چکی ہے۔ سنہ 2010 میں اس ٹیم نے ویلش لیگ جیت لیا تھا اور اس سے پہلے کے لیگ مقابلوں میں بھی درمیانے درجے پر رہی۔

ٹیم کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ٹیم کی خراب کارکردگی کی ایک وجہ یہ ہے کہ انہوں نے فیصلہ کر لیا تھا کہ جونیئر ٹیم کے کھلاڑیوں کو ابھی وہ اے ٹیم میں نہیں کھلائیں گے کیونکہ اس سے ان کی تربیت اور کیریئر متاثر ہو گا۔

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔