پاکستان کی چھ وکٹوں سے جیت، سیریز برابر

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 16 مارچ 2013 ,‭ 21:33 GMT 02:33 PST

کپتان مصباالحق ستاؤن رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے

پاکستان نے سینچورین میں کھیلے جانے والے دوسرے ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقہ کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہو گئی ہے۔

جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو چوالیس اوورز میں جیتنے کے لیے 192 رنز کا ہدف دیا تھا۔

پاکستان نے ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر 39.2 اوورز میں حاصل کر لیا۔

پاکستان کے جانب سے کپتان مصباالحق ستاؤن اور شعیب ملک پینتیس رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

کلِک میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

یہ میچ میچ بارش کی وجہ سے روک دیا گیا تھا اور اوورز کو کم کر کے 44 اوورز تک محدود کردیا تھا۔

جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اس سے پہلے میچ میں پاکستانی بولرز نے شاندار بولنگ کی۔

پاکستان کی طرف سے عمدہ باؤلنگ کا مظاہر کرتے ہوئے محمد عرفان نے سات اورز میں تینتیس رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جنوبی افریقہ کے پہلے آؤٹ ہونے والے بیٹسمین ہا شم آملہ تھے جو 26 کے مجموعی سکور پر محمد عرفان کی گیند پر کامران اکمل کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔ انہوں نے سترہ رنز بنائے تھے۔

محمد عرفان نے انگرم کو صفر، اے بی ڈیویلیئرز کو چار اور ڈوپلیسی کو سترہ رنز پر آؤٹ کیا۔

محمد حفیظ نے فرحان بہردین کو 58 اور مک لایرن کو سترہ رنز پر آؤٹ کیا۔

گراہم سمتھ کو جنید خان نے سترہ رنز پر آؤٹ کیا۔

پاکستان کی جانب سے محمد عرفان نے چار جبکہ جنید خان، سعید اجمل اور محمد حفیظ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

پہلے ایک روزہ میچ میں جو دس مارچ کو کھیلا گیا تھا جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 125 رنز سے شکست دی تھی۔

اس سے پہلے جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم پاکستان کو تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں تین صفر سے ہرا چکی ہے۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔