بھارت: ’پاکستان کے ساتھ ہاکی سیریز منسوخ‘

آخری وقت اشاعت:  جمعـء 15 مارچ 2013 ,‭ 11:52 GMT 16:52 PST

بھارت کی ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل نریندر بٹرا نے اعلان کیا ہے کہ اگلے ماہ پاکستان کے ساتھ کھیلے جانے والی سیریز منسوخ کردی ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز پانچ اپریل سے بھارت میں شروع ہونی تھی۔ اس سیریز کے بعد بھارت کی ہاکی ٹیم نے بھارت کا دورہ کرنا تھا۔

نریندر نے کہا کہ یہ سیریز حکومت کے کہنے پر منسوخ کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان لائن آف کنٹرول پر فائرنگ اور بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں پولیس پوسٹ پر حملے کے بعد سے کشیدگی بڑھ گئی ہے۔

واضح رہے کہ پچھلے سال پاکستان اور بھارت کی ہاکی فیڈریشنز کے درمیان چھ سال کے لیے ہر سال دو طرفہ سیریز منعقد کرانے کا معاہدہ طے پایا تھا۔

بھارت کی ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری نریندر بٹرا سنیچر کو واہگہ باڈر کے ذریعے لاہور پہنچے اور انھوں نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے حکام کے ساتھ لاہور کے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں دونوں ممالک کے درمیان ہاکی سیریز کے معاہدے پر دستخط کیے۔

اس معاہدے کے تحت اپریل میں پاکستان کی ہاکی ٹیم بھارت میں پانچ میچ کھیلنے تھے جبکہ بھارتی ٹیم نے بعد میں پاکستان آنا تھا۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔