موہالی:بھارت نے ٹیسٹ سیریز جیت لی

آخری وقت اشاعت:  پير 18 مارچ 2013 ,‭ 11:15 GMT 16:15 PST
مرلی وجے

مرلی وجے نے اس سے قبل حیدرآباد میں بھی سنچری لگائی تھی

بھارت نے آسٹریلیا کو تیسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں چھ وکٹوں سے شکست دے کر ٹیسٹ سیریز میں تین صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔

موہالی میں کھیلے جانے والے میچ کے پانچویں دن بھارت کو فتح کے لیے 133 رنز کا ہدف ملا جو اس نے چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

کلِک میچ کا تازہ سکور

دوسری اننگز میں بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی چونتیس رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ پہلی اننگز میں سنچری بنانے والے مرلی وجے 26 جبکہ چیتیشور پجارا 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن لیون، پیٹر سڈل اور زیویئر ڈورتھی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل آسٹریلوی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 223 رنز بناکر آؤٹ ہوگئي۔ آسٹریلیا کی جانب سے فلپ ہیوز 69 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔

ان کے علاوہ آسٹریلیا کی آخری جوڑی نے قدرے مزاحمت کی اور مچل سٹارک اور زیوئیر ڈروتھی نے چوالیس رنز کی اہم شراکت قائم کی۔

بھارت کی جانب سے بھونیشور کمار اور جدیجہ نے تین، تین وکٹیں لیں جبکہ روی چندرن ایشون اور پرگیان اوجھا کے حصے میں دو دو وکٹیں آئیں۔

اس میچ میں آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں مچل سٹارک اور سٹیون سمتھ کی عمدہ بلے بازی کی بدولت پہلی اننگز میں 408 رنز بنائے تھے۔ ان دونوں بلے بازوں نے آٹھویں وکٹ کے لیے 97 رنز کی شراکت قائم کی تھی۔

اس کے جواب میں بھارت نے پہلی اننگز میں 499 رنز بنائے تھے۔ اس اننگز میں اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے شیکھر دھون نے چھیاسی گیندوں پر سنچری بنا کر کیریئر کے افتتاحی میچ میں تیز ترین سنچری کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔