جنوبی افریقہ نے میچ اور سیریز جیت لی

آخری وقت اشاعت:  اتوار 24 مارچ 2013 ,‭ 08:35 GMT 13:35 PST

جنوبی افریقہ کی جیت میں ڈی ویلیئرز نے اہم کردار ادا کیا۔

جنوبی افریقہ نے پاکستان کو پانچویں اور آخری ایک روزہ میچ میں پاکستان کو شکست دے کر ایک روزے میچ کی سیریز جیت لی ہے۔

اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی پوری ٹیم 49.1 اوورز میں 205 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

کلِک تفصیلی سکور کارڈ

جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے 44 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرکے پانچواں اور آخری ایک روزہ میچ اپنے نام کیا اور سیریز بھی تین دو سے جیت لی۔

پاکستان کی مڈل آرڈر بیٹنگ ناکام رہی اور اس طرح پاکستان ایک بڑا سکور کرنے میں ناکام رہا۔

پاکستان کی جانب سے کامران اکمل اچھا کھیل پیش کر سکے۔ انہوں نے 51 گیندوں میں 48 رنز بنائے۔

کامران اکمل کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی نہ چل سکا۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے میک لیرن نے تین اور مورکل نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

جنوبی افریقہ کی جیت میں ڈی ویلیئرز نے اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے 111 گیندوں میں 95 رنز سکور کیے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

انہوں نے یہ سکور نو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے بنائے۔

پاکستان کی جانب سے محمد عرفان نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔