’ون ڈے سے ریٹائرمنٹ نہیں لے رہا‘

Image caption ’میں ٹی ٹوئنٹی میں واپسی کا نہیں سوچ رہا۔ میں نے اپنا بیٹنگ سٹائل تبدیل کیا ہے اور میں ایک روزہ میچ کھیلتا رہوں گا‘

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ وہ ایک روزہ میچ کے فورمیٹ سے ریٹائرمنٹ نہیں لے رہے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان پر کی جانے والی تنقید کے باعث وہ زیادہ جارحانہ اور مثبت طرزِ عمل کے ساتھ اس تنقید کا سامنا کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ مصباح الحق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ اور ایک روزہ ٹیم کے کپتان ہیں۔

انہوں نے کہا ’میں نے تمام کھلاڑیوں کے ساتھ بات کی ہے اور ان سب کا یہ کہنا ہے کہ ہم سب کو مثبت طریقے سے بیٹنگ کرنی چاہیے اور وکٹ کھو دینے کے خوف کے بغیر بیٹنگ کرنی چاہیے۔‘

مصباح الحق نے مزید کہا ’کھلاڑیوں نے مجھے زیادہ شاٹس کھیلنے کا مشورہ دیا ہے۔ میں ٹی ٹوئنٹی میں واپسی کا نہیں سوچ رہا۔ میں نے اپنا بیٹنگ سٹائل تبدیل کیا ہے اور میں ایک روزہ میچ کھیلتا رہوں گا۔‘

مصباح الحق پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان سنہ 2010 سے ہیں جبکہ ایک روزہ ٹیم کی قیادت وہ 2011 سے کر رہے ہیں۔

مصباح الحق پر ان کی آہستہ بیٹنگ اور کپتانی کے حوالے سے تنقید کی جاتی ہے۔

پاکستان کی ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز تین صفر سے ہاری ہے جبکہ اس کو ایک روزہ سیریز میں تین دو سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

اسی بارے میں