مانچسٹر یونائیٹڈ کا لیگ ٹائٹل یقینی

Image caption ایسٹن ولا نے دوسرے ہاف میں اچھا کھل پیش کیا لیکن کوئی گول کرنے میں ناکام رہا

برطانیہ کے فٹبال کلب مینچسٹر یونائیٹڈ کے رابن وین پرسی کے تین گولوں نے ایسٹن ولا کو تو شکست دی لیکن کلب نے بیسواں لیگ ٹائٹل بھی جیت لیا ہے۔

پرسی کو مینچسٹر یونائیٹڈ نے چوبیس ملین پاؤنڈ میں خریدا تھا۔

مینچسٹر سٹی کی ٹوٹینہیم کے ہاتھوں شکست کے بعد یونائیٹڈ کو معلوم تھا کہ لیگ ٹائیٹل کو اپنے نام کرنے کے لیے اسے ایسٹن ولا کو شکست دینی ہے۔

ایسٹن ولا نے دوسرے ہاف میں اچھا کھل پیش کیا لیکن کوئی گول کرنے میں ناکام رہا۔

یونائیٹڈ کے مینیجر سر ایلکس فرگوسن کا یہ تیرہواں پریمیئر لیگ ٹائیٹل ہے۔ لیکن جس واضح برتری سے یہ ٹائیٹل جیتا گیا ہے اس سے فرگوسن کافی خوش ہوں گے۔

اگر یونائیٹڈ اپنے اگلے چار میچ جیت جاتا ہے تو وہ ریکارڈ 96 پوائنٹس حاصل کر لے گا۔ اس سے قبل چیلسی کا ریکارڈ 95 پوائنٹس حاصل کرنے کا ہے۔