لارڈز ٹیسٹ: انگلینڈ کی برتری 79 رنز

Image caption جمعہ کو شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا

لارڈز ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کھیل کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنا لیے۔

دوسرے دن کھیل کے اختتام پر برینڈن مکلم اور کین ویلمسن کریز پر موجود تھے اور دونوں نے بالترتیب 1 اور 44 رنز بنائے تھے۔

نیوزی لینڈ کو انگلینڈ کی برتری ختم کرنے کے لیے مذید 79 رنز کی ضرورت ہے اور پہلی اننگز میں اس کی چار وکٹیں باقی ہیں۔

میچ کا تفصلی سکور کارڈ

اس سے پہلے انگلینڈ کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 232 رنز بنا کر ٹیم آؤٹ ہو گئی تھی۔

انگلینڈ کی جانب سے جونی بیر سٹو نے 41 جبکہ جو روٹ نے 40 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے سوتھی نے چار اور ویگنر نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

جمعہ کو شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

اسی بارے میں