ایڈنبرا: پاکستان کی 97 رنز سے جیت

پاکستان اور سکاٹ لینڈ کے مابین دو ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے سکاٹ لینڈ کو97 رنز سے شکست دے دی۔

اس سے قبل پاکستان نے سکاٹ لینڈ کو جیتنے کے لیے 232 رنز کا ہدف دیا تھا۔

سکاٹ لینڈ جواب میں 135 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

جمعہ کو ایڈنبرا میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ پچاس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر دو سو اکتیس رنز بنائے۔

کپتان مصباح الحق نے 81 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔عمران فرحت نے51 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے عمران فرحت اور ناصر جمشید نے اننگ کا آغاز کیا۔

سکاٹ لینڈ کے حق تین وکٹیں حاصل کر کے سب سے کامیاب بالر رہے۔

سیریز کا دوسرا میچ اتوار جو ایڈنبرا میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان 23 اور 26 مئی کو ائرلینڈ کے ساتھ بھی دو ایک روزہ میچ کھیلے گا۔

اس کے بعد پاکستان انگلینڈ میں چھ جون سے 23 جون تک کھیلی جانے والی چیمپئنز ٹرافی میں حصہ لے گا۔

چیمپئنز ٹرافی میں پاکستانی ٹیم گروپ بی میں ہے۔ وہ پہلا میچ سات جون کو اوول میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گی۔ دس جون کو اس کا دوسرا میچ جنوبی افریقہ کے خلاف ایجبسٹن میں ہوگا جبکہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں پندرہ جون کو ایجبسٹن میں مدِمقابل ہونگی۔

اسی بارے میں