پاکستان سکاٹ لینڈ میچ، بارش کے باعث منسوخ

Image caption پاکستان اور سکاٹ لینڈ کے مابین کھیلا جانے والا دوسرا ایک روزہ میچ بارش کے باعث منسوخ ہو گیا

ایڈنبرا میں پاکستان اور سکاٹ لینڈ کے خلاف دوسرا اور آخری ایک روزہ میچ پارش کے باعث منسوخ ہو گیا ہے۔

پاکستان نے دو ایک روزہ کی یہ سیریز ایک صفر سے جیت لی ہے۔

اس سے پہلے سترہ مئی کو کھیلے جانے والے سریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے سکاٹ لینڈ کو ستانوے رنز سے شکست دی تھی۔ اس میچ میں پاکستان نے سکاٹ لینڈ کو جیتنے کے لیے 232 رنز کا ہدف دیا تھا۔ جواب میں سکاٹ لینڈ کی ٹیم 135 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور مقررہ پچاس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر دو سو اکتیس رنز بنائے تھے۔کپتان مصباح الحق نے 81 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے اور عمران فرحت نے51 رنز بنائے تھے۔

پاکستان 23 اور 26 مئی کو ائرلینڈ کے ساتھ بھی دو ایک روزہ میچ کھیلے گا۔اس کے بعد پاکستان انگلینڈ میں چھ جون سے تئیس جون تک کھیلی جانے والی چیمپئنز ٹرافی میں حصہ لے گا۔ چیمپئنز ٹرافی میں پاکستانی ٹیم گروپ بی میں شامل ہے۔ پاکستن ٹیم پہلا میچ سات جون کو اوول میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گی۔ دس جون کو اس کا دوسرا میچ جنوبی افریقہ کے خلاف ایجبسٹن میں ہوگا جبکہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں پندرہ جون کو ایجبسٹن میں مدِمقابل ہونگی۔

اسی بارے میں